ایران میں امریکی مداخلت چین کیلئے دفاعی ٹیکنالوجی سیکھنے کا ذریعہ بن گئی

عالمی سیاسی تجزیہ نگاروں نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری حالیہ تنازع کا اصل فاتح چین بن کر ابھر سکتا ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان جاری شدید فوجی کشیدگی جہاں مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار کر رہی ہے، وہیں دنیا کی دوسری بڑی طاقت چین خاموشی سے اس صورتحال سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے۔
جنوبی چین کے معروف اخبار کی ایک تازہ رپورٹ میں سیاسی تجزیہ نگار ژو ژاؤئی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایران کی یہ جنگ چین کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
تجزیہ نگار کا دعویٰ ہے کہ امریکی فوج جتنا زیادہ اس جنگ میں الجھے گی، چین کے لیے امریکی جنگی سازوسامان اور اپنی دفاعی ٹیکنالوجی کے درمیان موجود فرق کو ختم کرنا اتنا ہی آسان ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : چین کا مصنوعی ذہانت کے ذریعے امریکی فوجی برتری کو چیلنج کرنے کا بہترین منصوبہ
چین کے پاس اگرچہ جدید ترین ہتھیاروں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے، لیکن اسے اب تک میدان جنگ میں براہ راست تجربے یا عملی لڑائی کا موقع نہیں ملا تھا۔
یہ جنگ بیجنگ کے لیے ایک سیکھنے کے بڑے مرکز کے طور پر کام کر رہی ہے، جہاں وہ امریکی حکمت عملی اور ہتھیاروں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔
دوسری جانب اس جنگ کے دوران امریکی فضائیہ کو بھی غیر معمولی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف انتالیس روز کی لڑائی میں کم از کم 39 امریکی طیارے مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ 10 سے زائد طیاروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، جن میں جدید ترین پانچویں نسل کا ایف پینتیس لڑاکا طیارہ بھی شامل ہے۔
یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ چین اس جنگ کے مشاہدے سے اپنی عسکری صلاحیتوں کو امریکی سطح کے برابر لانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
Catch all the تجزیہ و بلاگز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











