بدھ، 22-اپریل،2026
بدھ 1447/11/05هـ (22-04-2026م)

موبائل فونز سے متعلق بڑی خبر آگئی

22 اپریل, 2026 10:27

جاری مالی سال کے دوران پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات پر 247.80 ملین ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔ یہ رقم گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 158 فیصد سے زیادہ ہے۔ پچھلے سال اسی عرصے میں یہ درآمدات 95.83 ملین ڈالر تک محدود تھیں۔

ماہانہ بنیادوں پر بھی صورتحال میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ مارچ میں موبائل فونز کی درآمدات 23.57 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ یہ فروری کے مقابلے میں تقریباً 64 فیصد کم ہیں، کیونکہ فروری میں درآمدات 38.61 ملین ڈالر تھیں۔

تاہم سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو مارچ میں موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں اس سال مارچ میں درآمدات 82 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ پچھلے سال مارچ میں یہ رقم صرف 12.92 ملین ڈالر تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں مجموعی طور پر موبائل فونز کی درآمدات 139.79 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔ لیکن موجودہ رجحان بتا رہا ہے کہ اس سال درآمدات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔