خبردار!!! یہ 6 ادویات ہرگز نہ خریدیں؛ ہنگامی الرٹ جاری

Warning!!! Do not purchase these 6 medicines at all; emergency alert issued
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک بھر میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے حوالے سے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ الرٹ خاص طور پر چھ اہم ادویات کے مخصوص بیچز سے متعلق ہے، جنہیں انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں میڈیکل اسٹورز پر ان مشکوک ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان ادویات کے بعض بیچ نمبر معیار پر پورا نہیں اترتے اور جعلی ثابت ہوئے ہیں۔
ڈریپ نے ہدایت جاری کی ہے کہ ان ادویات کو فوری طور پر مارکیٹ سے ہٹا دیا جائے اور موجودہ اسٹاک کو ضبط کیا جائے۔ ساتھ ہی تمام صوبائی ڈرگ انسپکٹرز کو بھی سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آنکھوں کے امراض خصوصاً کالا موتیا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے آئی ڈراپس “گلینٹرم” بھی جعلی پائے گئے ہیں۔ ان کے استعمال سے بینائی کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اسی طرح خواتین کی صحت اور حمل سے متعلق استعمال ہونے والی تین مختلف ادویات بھی غیر معیاری قرار دی گئی ہیں۔ فنگل انفیکشن کے علاج کی دوا “ٹیربی ڈرم” بھی معیار پر پورا نہیں اتری۔
مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہارمون تھراپی اور ٹشوز کی بحالی کے لیے استعمال ہونے والا ایک انجکشن بھی جعلی ثابت ہوا ہے، جو مریضوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔
ڈریپ کے مطابق ان ادویات کے بیچ نمبر کسی رجسٹرڈ فیکٹری کے بجائے غیر قانونی طریقے سے تیار کیے گئے تھے۔ اس وجہ سے ان کی مارکیٹ میں موجودگی کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔
حکام نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ادویات خریدتے وقت بیچ نمبر اور ڈریپ رجسٹریشن لازمی چیک کریں۔ اگر کسی دوا پر شک ہو تو فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












