ہفتہ، 25-اپریل،2026
ہفتہ 1447/11/08هـ (25-04-2026م)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ؛ عدالت سے اہم خبر آگئی

25 اپریل, 2026 11:56

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی ہے، جس میں حکومت کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔

یہ درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ، خاص طور پر 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر کا اضافہ، عوام پر غیر ضروری بوجھ ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر کی بلند سطح تک پہنچ چکی ہے، جو عام شہری کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی کو آمدن بڑھانے کے ایک بڑے ذریعے کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس پالیسی کے باعث مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ نہیں ہوا، اس کے باوجود ملک میں قیمتیں بڑھا دی گئیں، جس کا سب سے زیادہ اثر روزمرہ استعمال کرنے والے شہریوں خصوصاً موٹرسائیکل سواروں اور کم آمدنی والے طبقے پر پڑ رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے اور آئندہ کسی بھی قسم کے من مانے اضافے کو روکا جائے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔