منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

یورپی یونین پاکستانی برآمدات کیلئے ایک اہم اور مفید منڈی ہے، وزیر خزانہ

28 اپریل, 2026 14:26

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت معاشی ڈھانچے میں بنیادی اصلاحات پر عمل پیرا ہے، یورپی یونین پاکستانی برآمدات کے لیے ایک اہم اور مفید منڈی ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان یورپی یونین بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملکی معیشت کے مثبت اشاریوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ پاکستان کی معیشت اب پائیدار بہتری کی جانب گامزن ہے اور نمایاں تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جاری جنگ سے مہنگائی ناقابل برداشت اور عالمی معیشت سست ہو جائے گی، آئی ایم ایف

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی شعبے میں اسٹرکچرل اصلاحات کے ایجنڈے پر سختی سے عمل کر رہی ہے تاکہ طویل مدتی استحکام حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملکی جی ڈی پی کی شرح چار فیصد تک رہنے کا قوی امکان ہے۔

وزیر خزانہ نے یورپی یونین کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ پاکستانی برآمدات کے لیے ایک انتہائی مفید اور بڑی منڈی ہے، جہاں تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے روشن ڈیجیٹل پروگرام کو ایک بہترین نظام قرار دیا اور اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ پاکستان نے بروقت یورو بانڈ کی واپسی کو یقینی بنا کر عالمی مالیاتی ساکھ کو بہتر بنایا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔