منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

کراچی کے تاجروں کی پرانے موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کی مخالفت

28 اپریل, 2026 14:44

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پرانے موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غریب دشمن قرار دیا ہے۔

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے پرانے موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو ایشن میں اضافے کی کوششوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں شدید گرمی کی لہر!!! شہری خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟

انہوں نے انکشاف کیا کہ 21 اپریل کو ایف بی آر نے سندھ ہائی کورٹ کے واضح حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرانے فونز کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی کوشش کی تھی، جسے فی الحال روک دیا گیا ہے۔

رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ پرانے موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو بڑھانا غریب عوام سے ان کے روزگار کا حق چھین لینے کے مترادف ہے، کیونکہ عام آدمی کے لیے نئے فونز خریدنا اب بس سے باہر ہو چکا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے اپیل کی ہے کہ اس فیصلے پر فوری نظرثانی کی جائے، کیونکہ پرانے موبائل فونز کی قیمتوں میں کسی بھی قسم کا اضافہ کسی طور قابلِ قبول نہیں ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔