بدھ، 29-اپریل،2026
بدھ 1447/11/12هـ (29-04-2026م)

عوام کیلئے اپنا گھر خریدنے کا نادر موقع؛ حکومت کا بڑا فیصلہ  

29 اپریل, 2026 15:36

وزیراعظم شہباز شریف آج ’’اپنا گھر پروگرام‘‘ کے تحت ایک بڑے اور اہم ہاؤسنگ پیکج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، جس کا مقصد کم اور متوسط آمدنی والے افراد کو آسان شرائط پر گھر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس اسکیم کے تحت شہریوں کو گھر کی خریداری کے لیے ایک کروڑ روپے تک کا قرض فراہم کیا جائے گا، جس کی ادائیگی کی مدت 20 سال رکھی گئی ہے۔ اس پروگرام میں 25 لاکھ، 50 لاکھ، 75 لاکھ اور ایک کروڑ روپے تک کے مختلف آپشنز شامل کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنی مالی استطاعت کے مطابق فائدہ اٹھا سکیں۔

پہلے 10 سال کے لیے 5 فیصد فکسڈ مارک اپ رکھا گیا ہے، جبکہ اگلے 10 سال کے لیے معمول کے مطابق مارک اپ لاگو ہوگا۔ قسطوں کی تفصیل کے مطابق 25 لاکھ روپے قرض لینے والے کو ماہانہ تقریباً 16 ہزار 499 روپے ادا کرنا ہوں گے، جبکہ 50 لاکھ پر 32 ہزار 997 روپے، 75 لاکھ پر 49 ہزار 497 روپے اور ایک کروڑ روپے قرض پر ماہانہ قسط 65 ہزار 996 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست گزار کا پاکستانی شناختی کارڈ ہولڈر ہونا ضروری ہے اور وہ پہلے سے کسی قرض میں مبتلا نہ ہو۔ قرض کی رقم سے 10 مرلہ پلاٹ یا تیار گھر خریدا جا سکے گا۔

اسکیم میں 90 فیصد فنانسنگ حکومت کی جانب سے  فراہم کی جائے گی جبکہ باقی 10 فیصد رقم درخواست گزار کو خود ادا کرنا ہوگی۔ قرضہ اسلامی بینکوں، کمرشل بینکوں، مائیکروفنانس بینکوں اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔

مزید یہ کہ قرض کے حصول کے لیے کسی قسم کی پروسیسنگ فیس یا پیشگی ادائیگی کی شرط نہیں رکھی گئی۔ اس منصوبے کی نگرانی اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کریں گے۔

درخواست گزاروں کو آن لائن درخواست دینا ہوگی، جس کے بعد مکمل جانچ پڑتال کے عمل کے بعد تقریباً ایک ماہ میں قرض کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔