ایران کے خلاف زمینی جنگ امریکی سلطنت کے خاتمے کا آغاز ہوگی، سابق امریکی کرنل

امریکی ریٹائرڈ کرنل نے متنبہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف زمینی جنگ امریکی سلطنت کے خاتمے کا سبب بنے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جنگ عراق اور افغانستان سے کہیں زیادہ تباہ کن ثابت ہوگی۔
سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول کے چیف آف اسٹاف ریٹائرڈ کرنل لارنس ولکرسن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی اور ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ پر کڑی تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس دن امریکی جوتے ایرانی سرزمین پر پڑیں گے، وہ امریکی سلطنت کا آخری دن ہوگا۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ یہ جنگ کم از کم دس سال تک چلے گی، جس پر دس ٹریلین ڈالر کے اخراجات آئیں گے اور اس کا انجام عراق یا افغانستان کی نسبت کئی گنا زیادہ عبرتناک ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پر زمینی حملہ تباہ کن اور فوج کیلئے قبرستان ثابت ہوگا، امریکی ماہرین نے خبردار کردیا
سابق کرنل نے ماضی کی امریکی جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ویتنام، عراق، افغانستان، صومالیہ اور لیبیا کے بارے میں مسلسل جھوٹ بولا ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ لیبیا میں معمر قذافی کے اسلحہ خانوں کی حفاظت نہ کر کے امریکہ نے دنیا بھر کے دہشت گرد گروہوں کو جدید ترین اسلحہ فراہم کرنے میں مدد دی۔
اسی طرح عراق میں صدام حسین کے اسلحہ خانوں کو محفوظ بنانے میں ناکامی کی وجہ سے وہ ہتھیار القاعدہ اور داعش کے ہاتھ لگے۔
ولکرسن کا ماننا ہے کہ گزشتہ تیس سالوں میں پہلی خلیجی جنگ کے علاوہ امریکہ کی تمام فوجی مہمات بدترین ناکامی کا شکار ہوئی ہیں اور ایران کے خلاف جنگ ان تمام ناکامیوں کی ماں ثابت ہوگی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












