اتوار، 3-مئی،2026
اتوار 1447/11/16هـ (03-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

ایران کا بڑا تیل بردار جہاز امریکی بحری ناکہ بندی کو چکمہ دینے میں کامیاب، مشرقی ایشیاء پہنچ گیا

03 مئی, 2026 09:07

ایران کے ایک دیوہیکل تیل بردار بحری جہاز نے امریکی بحریہ کی سخت ترین ناکہ بندی کو چکمہ دیتے ہوئے 220 ملین ڈالر مالیت کا خام تیل مشرقی ایشیا تک پہنچا دیا ہے، جو امریکی پابندیوں کی افادیت پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

ایران کی نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی کے ایک انتہائی بڑے خام تیل بردار جہاز (وی ایل سی سی) نے امریکی بحریہ کی ناکہ بندی کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے۔

ٹینکر ٹریکرز ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ہج نامی یہ بحری جہاز 1.9 ملین بیرل سے زائد خام تیل لے کر مشرقی ایشیا کے خطے میں پہنچ چکا ہے، جس کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً 220 ملین ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ کا ایرانی امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار، حملے دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی

یہ جہاز آخری بار ایک ہفتہ قبل سری لنکا کے قریب دیکھا گیا تھا اور اب یہ انڈونیشیا کی آبنائے لومبوک سے گزرتا ہوا ریاؤ جزائر کی طرف بڑھ رہا ہے۔

مانیٹرنگ فرم کے مطابق یہ جہاز 13 اپریل کو ایرانی پانیوں میں موجود تھا، جس وقت امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔

جہاز نے 20 مارچ کو آبنائے ملاکا سے ایران روانگی کے بعد سے اپنا خودکار شناختی نظام بند کر رکھا تھا تاکہ اس کی لوکیشن کا پتہ نہ چل سکے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔