امریکہ کا آبنائے ہرمز میں چھ ایرانی کشتیاں تباہ کرنے کا دعویٰ، ایران کی تردید

آبنائے ہرمز میں امریکی اپاچی ہیلی کاپٹروں کی کارروائی میں چھ ایرانی کشتیوں کی تباہی کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ تہران نے اسے سویلین کشتیوں پر حملہ قرار دے کر پانچ اموات کی تصدیق کی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے آپریشن کے دوران امریکی اپاچی اور سی ہاک ہیلی کاپٹروں نے ایران کی چھ تیز رفتار کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے، جو تجارتی جہاز رانی میں مداخلت کر رہی تھیں۔
امریکہ کے مطابق، اس آپریشن میں 100 سے زائد طیارے اور 2 طیارہ بردار بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔ امریکی دفاعی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ دو امریکی تباہ کن بحری جہازوں نے ایرانی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے کامیابی سے آبنائے ہرمز کو پار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو مجھے ایران جنگ پر اکساتے رہے، باراک اوباما
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے اسے اناڑی پن قرار دیا ہے۔ تہران کا کہنا ہے کہ امریکی افواج نے جن کشتیوں کو نشانہ بنایا، وہ کوئی فوجی کشتیاں نہیں تھیں بلکہ عمان سے ایران سامان لے جانے والی سویلین کشتیاں تھیں، جن میں عام شہری سوار تھے۔
اس حملے کے نتیجے میں پانچ شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے نہتے شہریوں پر گولیاں برسا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












