سلاخوں کے پیچھے علم کی شمع، قتل کے ملزم ماموں بھانجے کا ہتھکڑیوں میں امتحان

مظفرگڑھ کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مقدمے میں قید دو کم عمر قیدیوں نے علم کی جستجو میں جیل کی دیواروں کو حائل نہ ہونے دیا اور پولیس کے کڑے پہرے میں نویں جماعت کا امتحان دیا۔
مظفرگڑھ سے ایک ایسی انوکھی خبر سامنے آئی ہے، جہاں جرم کی دنیا سے وابستگی کے باوجود علم حاصل کرنے کا جذبہ ماند نہ پڑ سکا۔
ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ میں قتل کے الزام میں قید دو قیدی، پندرہ سالہ عصمت اور اس کا چودہ سالہ بھانجا حماد، نویں کلاس کا امتحان دینے کے لیے سردار کوڑے خان ہائر سیکنڈری اسکول کے امتحانی مرکز پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں گرمی کا راج، درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان
کوٹ ادو کے رہائشی ان دونوں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 27 فروری 2026 کو قصبہ گجرات میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر آصف نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ تھانہ قصبہ گجرات میں مقدمہ درج ہونے کے بعد دونوں ماموں بھانجے گزشتہ ایک ماہ سے جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈ کے تحت جاری سالانہ امتحانات کے موقع پر دونوں قیدیوں کو ہتھکڑیوں میں جکڑ کر پولیس کی سخت سیکیورٹی میں امتحانی مرکز لایا گیا، جہاں انہوں نے دیگر عام طلبہ کے ساتھ بیٹھ کر اپنا پرچہ حل کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر انہیں جیل کے قریب ترین مرکز میں پولیس کے کڑے پہرے میں امتحان دلوانے کا انتظام کیا گیا تاکہ ان کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












