امریکہ ایران تنازع میں چین کی انٹری، بیجنگ نے باضابطہ ثالثی کی پیشکش کر دی

امریکہ اور ایران کے درمیان جاری بحران میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں چین نے دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان طویل عرصے سے جاری شدید تناؤ اور بحران کے خاتمے کے لیے سفارتی سرگرمیاں ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
بدھ کے روز ہونے والی اہم پیش رفت میں چین نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری تعطل کو ختم کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بیجنگ میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ چین مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے ایک فعال کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر کے دورہ بیجنگ سے قبل ایران اور چین کا تزویراتی گٹھ جوڑ
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک دونوں فریقین کے درمیان امن مذاکرات شروع کرانے اور انہیں منطقی انجام تک پہنچانے میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے عزائم واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے جائز حقوق اور مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تہران صرف اسی صورت میں کسی معاہدے پر دستخط کرے گا، جب وہ مکمل طور پر منصفانہ اور جامع ہو گا۔
اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخصوص انداز میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ دعویٰ کیا کہ دونوں فریقین کے درمیان ایک حتمی معاہدے کی جانب بڑی پیش رفت ہو رہی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی فوجی صلاحیت کافی کمزور ہو چکی ہے اور سخت بیانات کے باوجود تہران اب حقیقت میں امن کا خواہشمند ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












