سوزوکی نے پاکستان میں نئی فرونکس گاڑی لانچ کر دی، قیمتیں اور خصوصیات سامنے آگئیں

سوزوکی نے پاکستان میں اپنی نئی کراس اوور گاڑی “فرونکس” باضابطہ طور پر متعارف کرا دی ہے، جس کے بعد ملکی آٹو مارکیٹ میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
آٹو ماہرین کے مطابق پاکستان میں کراس اوور اور ایس یو وی گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث مختلف کمپنیاں مسلسل نئے ماڈلز پیش کر رہی ہیں، جبکہ سوزوکی نے بھی اپنی مارکیٹ پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فرونکس کو لانچ کیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے سوزوکی فرونکس کو چار مختلف ویریئنٹس میں متعارف کرایا گیا ہے۔
فرونکس جی ایل ایم ٹی پیٹرول ویریئنٹ کی قیمت 59 لاکھ 99 ہزار 999 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ فرونکس جی ایل اے ٹی پیٹرول ماڈل 60 لاکھ 99 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔
اسی طرح فرونکس جی ایل ایکس 6 اے ٹی مونو ٹون مائلڈ ہائبرڈ ویریئنٹ کی قیمت 62 لاکھ 99 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے، جبکہ ٹو ٹون مائلڈ ہائبرڈ ماڈل 63 لاکھ 74 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔
سوزوکی فرونکس کو بی سیگمنٹ کراس اوور کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جبکہ کمپنی اسے جدید طرز کی ایکس یو وی قرار دے رہی ہے۔
پاکستانی مارکیٹ میں اس نئی گاڑی کا مقابلہ کیا اسٹونک، ہونڈا ایچ آر وی اور جیکو جے فائیو جیسے مقبول ماڈلز سے متوقع ہے۔
آٹو ماہرین کے مطابق اب اصل سوال یہ ہے کہ آیا جدید خصوصیات سے لیس سوزوکی فرونکس پاکستانی صارفین کو متاثر کرتے ہوئے دیگر کمپنیوں پر سبقت حاصل کر پائے گی یا نہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










