جمعرات، 7-مئی،2026
جمعرات 1447/11/20هـ (07-05-2026م)

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری

07 مئی, 2026 12:37

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم مئی کے آخر میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچے گی، جس کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ کے میدانوں میں ایک بار پھر جوڑ پڑے گا، کیونکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

شیڈول کے مطابق آسٹریلوی ٹیم تئیس مئی کو اسلام آباد پہنچے گی، جہاں مختصر قیام اور ٹریننگ سیشنز کے بعد سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل تیس مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور روانہ ہوں گی، جہاں سیریز کے بقیہ دو میچز دو جون اور چار جون کو قذافی اسٹیڈیم میں منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایس ای سی پی کا نیا ریکارڈ، پاکستان میں ایک ماہ کے دوران 4 ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ

یہ سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے تسلسل کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ سال 2022 کے بعد یہ آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے سیریز ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوں گے، جبکہ ٹاس کا وقت شام چار بجے مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے رواں سال جنوری میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا مختصر دورہ کیا تھا اور اس سے قبل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران بھی آسٹریلیا نے پاکستان میں اپنے میچز کھیلے تھے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔