جمعرات، 7-مئی،2026
جمعرات 1447/11/20هـ (07-05-2026م)

سونے کی قیمت میں دو دن کے اندر بڑا اضافہ، عوام کیلئے نئی پریشانی

07 مئی, 2026 13:57

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ صرف دو دن کے دوران سونا مجموعی طور پر 18 ہزار 900 روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی ہے۔

گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 100 روپے اضافہ ہوا تھا۔ آج مزید 7 ہزار 800 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اب فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 687 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سونا 78 ڈالر مہنگا ہو کر 4744 ڈالر فی اونس کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال اور معاشی دباؤ سونے کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔

صرف سونا ہی نہیں بلکہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ چاندی 373 روپے مہنگی ہو کر 8445 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔