ایرانی دارالحکومت تہران میں دھماکے، ساحلی شہروں پر بھی امریکی حملے

ایران کا دارالحکومت تہران زوردار دھماکوں سے لرز اٹھا ہے، جبکہ ملک کے جنوبی ساحلی علاقوں میں بھی امریکی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں گزشتہ رات نسبتاً خاموشی کے بعد اچانک صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی، جب شہر کے مختلف حصوں میں زوردار دھماکے سنے گئے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق تہران میں کم از کم دو بڑے دھماکے ہوئے، جس کے فوراً بعد فضا میں اینٹی ایئر کرافٹ یعنی فضائی دفاعی نظام کے فعال ہونے کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ان دھماکوں سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ابتدائی طور پر حکام نے صورتحال کو قابو میں قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں ایران اور امریکہ کے درمیان شدید لڑائی، امریکی جہاز پسپائی پر مجبور
تہران کے علاوہ ایران کے جنوبی علاقوں سے بھی شدید لڑائی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ صوبائی گورنر نے تصدیق کی ہے کہ میناب کے علاقے میں ایک بحری اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ بندر عباس میں بھی کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
مشترکہ فوجی ہیڈ کوارٹر نے تصدیق کی ہے کہ امریکی حملوں میں بندر خمیر اور سیریک کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں ایران کے دو بحری جہاز بھی شامل ہیں، جن میں سے ایک تیل بردار ٹینکر بتایا جاتا ہے۔
جواب میں پاسداران انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ان حملوں کے بدلے میں تین امریکی تباہ کن جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











