پیٹرول، ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی سستا؛ نئی قیمتیں فوری نافذ

Great news: Important update regarding oil prices has arrived
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد اب مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 311 روپے 73 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جو پہلے 318 روپے 96 پیسے تھی۔
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 5 روپے سستا ہو کر 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ تمام نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
یہ کمی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے بعد آئی ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر عائد بھاری لیوی اپنی جگہ برقرار ہے۔ اس لیے یہ ریلیف محدود ہے اور قیمتیں اب بھی عام شہری کی پہنچ سے باہر ہیں۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی خاص طور پر دیہی علاقوں کے غریب طبقے کے لیے اہم ہے جہاں یہ روشنی اور کھانا پکانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید نیچے آئیں تو آئندہ پندرہ روز میں مزید کمی کا امکان بھی موجود ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












