جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

خطے میں بدامنی کی اصل وجہ امریکی موجودگی ہے، ایرانی اسپیکر کی محسن نقوی سے ملقات میں گفتگو

18 مئی, 2026 09:37

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں ایرانی اسپیکر نے خطے میں امریکی موجودگی کو امن و سیکیورٹی کے فقدان کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے دارالحکومت میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ایک انتہائی اہم ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ خطے کے اندر امریکی افواج اور ان کی سیاسی و عسکری موجودگی امن و سیکیورٹی کے شدید فقدان کی سب سے بڑی اور بنیادی وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ ناکہ بندی ختم کرے، ورنہ بحیرہ عمان امریکی فوج کا قبرستان بنا دیں گے، سابق ایرانی کمانڈر

انہوں نے حالیہ جنگ اور علاقائی بحران کے دوران پاکستان کی جانب سے ایران کے لیے دکھائی جانے والی بھرپور حمایت، یکجہتی اور سفارتی تعاون کو انتہائی اعلیٰ الفاظ میں سراہا اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی، ثقافتی اور دیگر تمام اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسیع اور مضبوط کیا جانا چاہیے کیونکہ موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں۔

محمد باقر قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امریکی موجودگی صرف بدامنی ہی نہیں پھیلاتی بلکہ یہ سیکیورٹی کو مستقل بنیادوں پر نقصان پہنچانے کا ایک واضح راستہ ہموار کرتی ہے، جس سے بیرونی طاقتوں کو مداخلت کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے خطے کے تمام ممالک کو مخلصانہ مشورہ دیا کہ وہ بیرونی طاقتوں پر انحصار کرنے کے بجائے آپسی اعتماد، بھائی چارے اور باہمی تعاون کو فروغ دیں تاکہ خطے کے مسائل خطے میں ہی حل ہوں اور سیاسی و سیکیورٹی تعاون کا ایک محفوظ اور پائیدار راستہ ہموار کیا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔