منگل، 19-مئی،2026
منگل 1447/12/02هـ (19-05-2026م)

ٹرمپ ناکہ بندی ختم کرے، ورنہ بحیرہ عمان امریکی فوج کا قبرستان بنا دیں گے، سابق ایرانی کمانڈر

18 مئی, 2026 09:17

ایران کی مصلحت کونسل کے رکن نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ بحری ناکہ بندی فوری ختم کرے، ورنہ بحیرہ عمان امریکی فوج کا قبرستان بن جائے گا۔

ایران کی مصلحت کونسل کے سینیئر رکن اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامیہ کے سابق چیف کمانڈر محسن رضائی نے امریکہ کو انتہائی سخت اور عبرتناک الفاظ میں وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کو فوری طور پر ختم کرے، ورنہ ایرانی مسلح افواج کسی بھی بڑی اور شدید محاذ آرائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے محسن رضائی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم امریکی فوج کو مخلصانہ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اس معاشی اور بحری محاصرے کو اس سے پہلے ختم کر دے کہ بحیرہ عمان امریکی فوجیوں کا ہمیشہ کے لیے قبرستان بن جائے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو 2009 سے ہی ایران پر حملے کیلئے دباؤ ڈال رہے تھے، سابق امریکی وزیر دفاع

انہوں نے امریکی ناکہ بندی کو ایران کے خلاف براہ راست ایک جنگی اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس جارحیت کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کرنا تہران کا قانونی اور دفاعی حق ہے۔

محسن رضائی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اس بحری ناکہ بندی کو جتنا زیادہ طول دے گا، دنیا بھر کے دیگر ممالک کو پہنچنے والا معاشی نقصان اتنا ہی زیادہ بڑھتا چلا جائے گا۔

جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کمانڈر نے کہا کہ اب امریکہ کو باتوں کے بجائے عملی طور پر یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ایک قابل اعتماد ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ امریکہ کا امتحان ہے کہ وہ خود کو سچا ثابت کرے، جبکہ ہماری مسلح افواج کی انگلیاں ہر وقت ٹریگر پر موجود ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہماری سفارت کاری اور مذاکرات کا سلسلہ بھی متوازی طور پر چل رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔