قطر کی پاکستانی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت، امریکہ ایران مذاکرات کیلئے مزید وقت دینے پر زور

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے واشنگٹن اور تہران کے مابین کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور سنجیدہ ثالثی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقل حل کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
خلیجی ملک قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے مابین دوریاں ختم کرنے اور مذاکرات کو کسی منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ابھی مزید وقت درکار ہے، کیونکہ یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے۔
قطری ترجمان نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے جاری مخلصانہ سفارتی کوششوں کی کھل کر ستائش اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا قطر، سعودی عرب اور یو اے ای کی اپیل پر ایران پر فوجی حملہ مؤخر کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دونوں فریقین یعنی امریکہ اور ایران کو ایک میز پر اکٹھا کرنے اور اس دیرینہ بحران کا پرامن حل تلاش کرنے میں انتہائی غیر معمولی سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، جو کہ لائق تحسین ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ قطر خطے کی اس پوری صورتحال کی بہت باریکی سے نگرانی کر رہا ہے، کیونکہ دو بڑے ممالک کے مابین تصادم کی وجہ سے خطے کے معصوم عوام کو جو جانی و مالی نقصان پہنچتا ہے، قطر ہر صورت اپنے عوام اور پڑوسیوں کو اس نقصان سے بچانا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دوحہ اس وقت خطے کے اندر اور خطے سے باہر اپنے تمام عالمی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور قطری حکومت کو قوی امید ہے کہ پاکستان اور دیگر دوست ممالک کی یہ جاری ثالثی خلیج سمیت پورے خطے میں جاری شدید کشیدگی کے مستقل خاتمے کا سبب بنے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









