ہم اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے، ٹیسٹ میچ میں ہر غلطی بطور سزا سامنے آتی ہے، شان مسعود

کپتان شان مسعود نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش ہونے کے بعد اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی اور ہر غلطی کی سزا بھگتنی پڑتی ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں صفر دو سے عبرتناک شکست اور وائٹ واش کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ کرکٹ کا سب سے مشکل ترین فارمیٹ ہے، جہاں میدان میں کی جانے والی کوئی بھی چھوٹی یا بڑی غلطی فوری طور پر ایک سخت سزا بن کر سامنے آتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طویل طرز کی کرکٹ میں غلطیوں کی بالکل بھی گنجائش نہیں ہوتی اور جو ٹیم دباؤ کے وقت حواس پر قابو نہیں رکھتی، اسے اسی طرح کے برے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرا کر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا
شان مسعود نے بغیر کسی لفاظی کے تسلیم کیا کہ پوری سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے تینوں بنیادی شعبوں میں معیار کے مطابق اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی۔
کپتان کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ انٹرنیشنل کرکٹ میں تینوں شعبوں میں حریف ٹیم سے پیچھے رہ جائیں تو آپ فتح کی امید نہیں رکھ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ بلے بازوں نے غیر ذمہ داری دکھائی، بولرز لائن اور لینتھ برقرار نہ رکھ سکے اور فیلڈرز نے اہم مواقع پر کیچز ڈراپ کیے، جس کا خمیازہ ہمیں سیریز گنوانے کی صورت میں بھگتنا پڑا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












