ایران پانی کے پلانٹس پر حملہ کرکے اسرائیل کو تیزی سے مفلوج کر سکتا ہے، اسکاٹ رٹر

سابق امریکی انٹیلی جنس افسر کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس اسرائیل کو بہت ہی کم وقت میں مکمل طور پر مفلوج اور ختم کرنے کی صلاحیت موجود ہے، اسرائیل کا سب سے کمزور نقطہ اس کا پانی کا نظام ہے۔
امریکی میرین کور کے سابق انٹیلی جنس افسر اور اقوام متحدہ کے ہتھیاروں کے انسپکٹر اسکاٹ رٹر نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ ایرانی کمانڈرز کی جگہ ہوتے تو وہ اس وقت اسرائیل کے ساحلوں پر قائم پانی کو صاف کرنے والے بڑے کارخانوں یعنی ڈی سیلینیشن پلانٹس کو فوری طور پر نشانہ بناتے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں حزب اللہ کے ڈرون حملوں سے اسرائیلی فوج کی کارروائیاں شدید متاثر
انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ یہ پلانٹس اس وقت اسرائیل کی کل ملکی آبادی اور دیگر ضروریات کے لیے پینے کے صاف پانی کی سپلائی کا اسی فیصد حصہ فراہم کرتے ہیں۔
اسکاٹ رٹر کا ماننا ہے کہ اگر ایران کی جانب سے ان تنصیبات کو صرف ایک مرتبہ ناکارہ یا تباہ کر دیا جائے تو پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے باعث اسرائیل کا وجود ہی خطرے میں پڑ جائے گا اور وہ بہت تیزی سے دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










