جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

فلسطین میں پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیل کی بمباری، پانی کی مرکزی لائن منقطع، خیمے تباہ

21 مئی, 2026 13:35

اسرائیلی فضائیہ نے ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے خان یونس کے علاقے میں پناہ گزینوں کے خیموں اور پینے کے پانی کی مرکزی لائن کو نشانہ بنا کر شدید تباہی مچا دی ہے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس کے مشرقی علاقے میں ایک وحشیانہ بمباری کی ہے، یہ وہ کھلا میدان تھا، جو فلسطینی اتھارٹی کے مکمل کنٹرول میں آتا ہے اور جہاں حال ہی میں بے گھر ہونے والے معصوم فلسطینی شہریوں نے اپنے عارضی خیمے قائم کر رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : یہودی لابی کا امریکی شہریوں پر فلسطینیوں سے جانوروں جیسا سلوک رکھنے کا دباؤ ہے، جینرک یوگر

اس شدید فضائی حملے کے نتیجے میں جہاں متعدد پناہ گزینوں کے خیمے جل کر خاکستر ہو گئے، وہی علاقے میں پانی کی فراہمی کو برقرار رکھنے والی مرکزی واٹر لائن بھی بری طرح تباہ ہو کر منقطع ہو گئی ہے، جس کے باعث بے گھر پناہ گزینوں کے لیے پینے کے صاف پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔

مقامی عینی شاہدین اور متاثرہ فلسطینی شہریوں کے مطابق اس پورے کھلے علاقے میں کسی بھی قسم کا کوئی فوجی یا مزاحمتی ہدف سرے سے موجود ہی نہیں تھا۔

ایک بے گھر ہونے والے مظلوم فلسطینی شہری نے روتے ہوئے بتایا کہ یہ بالکل ایک خالی اور پرامن زمین تھی، جہاں صرف مجبور پناہ گزینوں کے خاندان رہ رہے تھے، ہمیں بالکل معلوم نہیں کہ اسرائیلی طیاروں نے اس پرامن جگہ پر اتنی شدید بمباری کیوں کی ہے اور وہ ہم سے کیا چاہتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔