مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ کی بربریت، مسلمانوں کے درجنوں گھر مسمار

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے مسلمانوں کے خلاف بربریت اور سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے منظم استحصال کے تحت درجنوں گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں متعصب بھارتی انتظامیہ کی وحشیانہ کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جن کے تحت مسلمانوں کے منظم استحصال کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے کئی گھروں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔
بھارتی جریدے دی ٹیلی گراف آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے مسلمانوں کے درجنوں گھروں کو بے دردی سے ملبے میں بدل دیا ہے۔ قابض انتظامیہ نے ساٹھ کنال پر مشتمل بیس سے تیس گھروں کو جنگلات کی زمین قرار دے کر مسمار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت اسرائیل کے نقش قدم پر، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ تیز
کٹھ پتلی حکومت کے وزیر جنگلات جاوید رانا نے قابض بھارتی انتظامیہ کی اس کارروائی کو وحشیانہ، امتیازی اور متعصبانہ قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں یہ مسلمان وراثتی زمینوں پر کئی دہائیوں سے رہائش پذیر ہیں، جن کے گھروں کو بے دردی سے ملبے میں بدل دیا گیا ہے۔ قبائلی برادری کے گھروں کی مسماری کا مقصد ایک منظم اور ظالمانہ بے دخلی سے مسلمانوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔
دوسری جانب ماہرین کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی یہ ظالمانہ کارروائیاں خوف کی فضا قائم رکھنے اور آبادیاتی توازن بدلنے کی سازش ہیں۔
ماہرین نے واضح کیا ہے کہ قابض بھارت کی کشمیر میں مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم کی ایک شرمناک تاریخ ہے، جس پر عالمی برداری مزید خاموش نہیں رہ سکتی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











