جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

بھارت اسرائیل کے نقش قدم پر، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ تیز

01 مئی, 2026 09:43

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج اور مودی حکومت کی جانب سے ہندوتوا نظریے کی آڑ میں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔

بھارت کی جانب سے ہندوتوا نظریے کی جارحانہ تشہیر اور مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی جرائم کی ایک نئی اور شرمناک تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔

مودی حکومت کے زیر اثر بھارتی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم بھارت کی تاریخ کا وہ سیاہ باب بن چکے ہیں، جس پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل دہائی دے رہی ہیں۔

حالیہ دنوں میں پہلگام میں ہونے والے ایک مبینہ واقعے کو بنیاد بنا کر مودی سرکار نے مقبوضہ وادی میں مسلمانوں پر جاری ظلم و بربریت میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نے دہشت گردی کو جواز بنا کر ہندوتوا نظریے کے حامل مسلح غنڈوں کو کھلی چھوٹ دے دی ہے کہ وہ کشمیری مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلیں۔

انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے مسلمانوں کو مقبوضہ کشمیر سے بے دخل کرنے کے لیے سرعام قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے مقامی رہنماؤں نے بھارتی حکومت کے ان اقدامات پر کڑے سوالات اٹھائے ہیں، خاص طور پر دو ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاریوں اور جیلوں میں جاری پرتشدد واقعات نے وادی میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ مچھیل، وہ سیاہ دن جب بھارتی فوج نے جھانسہ دے کر تین بے گناہ کشمیری نوجوانوں کا قتل کیا

مودی سرکار نے اپنے ریاستی جبر کا دائرہ کار صرف وادی تک محدود نہیں رکھا بلکہ پورے بھارت میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کی زندگی بھی اجیرن بنا دی گئی ہے، جنہیں ہراساں کرنا روز کا معمول بن چکا ہے۔

عوامی سطح پر گھروں کی مسماری اور خواتین کے ساتھ ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات نام نہاد بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر ایک بدنما داغ بن چکے ہیں۔

عالمی ماہرین اور بین الاقوامی اداروں نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا پالیسیوں کے نفاذ کو مسلمانوں کی ایک منظم نسل کشی قرار دے دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت انسداد دہشت گردی کے کالے قوانین کو کشمیریوں کی جائز سیاسی آواز دبانے کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

پہلگام حملے کے بعد بھارتی سفاکیت میں ہونے والا حالیہ اضافہ دراصل ان وحشیانہ انسانی جرائم کا تسلسل ہے، جو دہائیوں سے کشمیری عوام کے خلاف جاری ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔