طالبان رجیم دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی کر رہی ہے، چین اور روس کا مشترکہ اعلامیہ

چین اور روس نے افغانستان کی سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی اور انتہا پسندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی سرپرستی کو علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی اور انتہا پسندی پڑوسی ممالک اور عالمی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ طالبان رجیم اپنے ناجائز تسلط کو برقرار رکھنے کے لیے عالمی دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کا خطرناک کھیل کھیل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی کمپنیوں کی اجارہ داری کو خطرہ، چینی چپ ساز کمپنیاں تیزی سے جگہ بنانے میں کامیاب
اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن، مستحکم سیاسی نظم اور سیکیورٹی کا فوری قیام ناگزیر ہے، جبکہ عالمی برادری سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ افغان سرزمین کو پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے لیے تعاون کو مزید بڑھائے۔
عالمی ماہرین کے مطابق طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے ایک مستقل خطرہ بن چکی ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ روس اور چین کا یہ مشترکہ اعلامیہ افغان سرزمین پڑوسی ممالک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف کی واضح تائید ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











