ہفتہ، 12-ستمبر،2026
ہفتہ 1448/04/01هـ (12-09-2026م)

امریکا نے آبنائے ہرمز میں ٹینکرز کے لیے فضائی دفاع کے اوقات محدود کردیے

12 ستمبر, 2026 11:25

امریکا نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں کے لیے فضائی دفاع کی دستیابی کے اوقات محدود کرتے ہوئے ٹینکرز کو مخصوص اوقات میں سفر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ایران کی جانب سے رات کے وقت تجارتی جہازوں پر حملوں میں اضافے کے بعد امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے لیے سکیورٹی انتظامات میں تبدیلی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے سے گزرنے والے جہازوں کو پہلے رات بھر فضائی تحفظ فراہم کرتا تھا، تاہم ستمبر کے آغاز سے امریکی بحری رابطہ مرکز نے فضائی دفاع کے لیے دو مخصوص اوقات مقرر کیے ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق زیادہ مؤثر سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تیل بردار جہازوں کو ان مقررہ اوقات کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی بحری رابطہ مرکز کی جانب سے جہازوں کو بھیجے گئے پیغامات میں فضائی دفاع کے نئے اوقات سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ بحری رابطہ مرکز کی جانب سے جاری پیغامات ہی اس معاملے کی وضاحت کرتے ہیں۔

آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کا ایک اہم بحری راستہ ہے، اس لیے خطے میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی میں کسی بھی تبدیلی کو عالمی توانائی مارکیٹ کے لیے اہم پیش رفت سمجھا جاتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔