ہفتہ، 12-ستمبر،2026
ہفتہ 1448/04/01هـ (12-09-2026م)

انتہا پسند ہندوتوا تنظیم کی عالمی سطح پر رسوائی!!! مودی کا ہندوتوا بیانیہ شدید تنقید کی زد میں

12 ستمبر, 2026 11:48

فرانس میں ہندوتوا سے وابستہ تنظیم کے خواتین سے متعلق امتیازی رویے پر تنقید کے بعد بھارتی حکومت اور ہندوتوا کے بیانیے پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق فرانس میں ہندوتوا تنظیم کے خواتین مخالف اقدامات نے بھارت کے ترقی پسند اور مساوات پر مبنی تشخص کے دعووں کو متاثر کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین سے متعلق متنازع اقدامات اور ہندوتوا تنظیموں سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی وابستگی نے اس نظریے کے بارے میں عالمی سطح پر بحث کو مزید تقویت دی ہے۔

فرانسیسی جریدے لی فگارو کے مطابق فرانس میں پیش آنے والا واقعہ ملک میں مساوات اور عدم تفریق کے اصولوں کے حوالے سے بھی اہم سوالات اٹھاتا ہے۔

دی وائر کے مطابق ہندوتوا سے وابستہ تنظیم بی اے پی ایس کے اقدامات نے بھارت میں خواتین کے حقوق اور صنفی مساوات کی صورتحال پر بھی توجہ مرکوز کردی ہے۔

بھارتی مصنفہ سریموئی پیو کنڈو کے مطابق خواتین سے متعلق ایسے متنازع رویوں کے باعث بھارت کو عالمی سطح پر خواتین کے حقوق، تعصب اور سماجی مساوات کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خواتین سے متعلق رویوں پر ہونے والی عالمی بحث نے بھارت کے صنفی مساوات کے دعووں کو بھی زیرِ بحث لایا ہے اور ملک میں خواتین کے حقوق اور سماجی برابری کی صورتحال پر مزید سوالات اٹھائے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔