ایرانی ہیکرز نے فلاحی تنظیم کی آڑ میں سی آئی اے اور موساد کے جاسوسی نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا

ایرانی ہیکرز نے ایک نام نہاد فلاحی تنظیم کے سرورز ہیک کر کے سی آئی اے اور اسرائیلی موساد کے مشترکہ عالمی جاسوسی اور منی لانڈرنگ نیٹ ورک کی لاکھوں خفیہ دستاویزات پبلک کر دیں۔
ہندالا نامی ایرانی ہیکر گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پیشن فار اے پرپز نامی ایک فلاحی تنظیم کے سرورز ہیک کر کے سی آئی اے اور موساد کے مبینہ مشترکہ نیٹ ورک سے متعلق چھ لاکھ سے زائد خفیہ دستاویزات حاصل کر لی ہیں۔
ہیکر گروپ کے مطابق یہ تنظیم دراصل بھیڑ کی کھال میں بھیڑیا نکلی کیونکہ خیراتی لیبل کے پیچھے، اس تنظیم نے اسرائیلی انٹیلی جنس کے لیے ایک لاجسٹک اور مالیاتی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کیا، جبکہ دنیا اسے ایک فلاحی ادارے کے طور پر دیکھ رہی تھی۔
ہندالا کے دعوے کے مطابق لیک ہونے والی دستاویزات کی تعداد چھ لاکھ انتالیس ہزار سے زیادہ ہے، جن میں مبینہ خفیہ معاہدے، مالی لین دین، عطیہ دہندگان کی تفصیلات، خفیہ ملاقاتوں کے ریکارڈ اور حساس خط و کتابت شامل ہے۔ گروپ نے یہ تمام مواد اپنی ویب سائٹ پر جاری کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی بحری ناکہ بندی ناکام، ایران نے بنیادی غذائی اجناس میں خود کفالت حاصل کر لی
ہیکر گروپ کا کہنا ہے کہ مذکورہ تنظیم کو عالمی سطح پر صیہونی نیٹ ورکس کی مالی معاونت، منی لانڈرنگ، انٹیلی جنس رابطوں اور خفیہ آپریشنز کے لیے ایک آپریشنل پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔
گروپ نے مغربی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کے ٹیکس اور مالی وسائل کو خفیہ سرگرمیوں اور سیاسی منصوبوں میں استعمال کیا گیا۔
گروپ نے اس سے قبل بھی متعدد حساس اسرائیلی اور امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کے دعوے کیے ہیں۔ ہندالا کے مطابق اپریل میں اس نے اسرائیلی فوج کی یونٹ 8200 کی ایران ڈیسک کو ہیک کیا تھا، جہاں سے مصنوعی ذہانت پر مبنی سائبر نگرانی اور نفسیاتی اثر و رسوخ کے پروگراموں سے متعلق معلومات حاصل کی گئیں۔
اسی طرح گروپ نے دعویٰ کیا کہ سابق اسرائیلی فوجی سربراہ ہرزی ہلیوی کا فون ہیک کر کے انیس ہزار سے زائد فائلیں حاصل کیں گئیں، جن میں مبینہ خفیہ ملاقاتوں کی ویڈیوز اور اسٹریٹجک نقشے شامل تھے۔
اس کے علاوہ سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود باراک کے ای میلز سے جیفری ایپسٹن کے ساتھ مبینہ روابط سے متعلق معلومات سامنے آنے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔
ہندالا نے یہ بھی کہا کہ اس نے سوریک نیوکلیئر ریسرچ سینٹر سے تقریباً ایک سو ستانوے جی بی حساس ڈیٹا حاصل کیا، جبکہ اسرائیلی دفاعی کمپنی پی ایس کے ونڈ ٹیکنالوجیز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جو آئرن ڈوم سسٹم کے کمانڈ اینڈ کنٹرول انفراسٹرکچر پر کام کرتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








