ہفتہ، 23-مئی،2026
ہفتہ 1447/12/06هـ (23-05-2026م)

دودھ پتی چائے کے شوقین ہوشیار!!! ماہر غذائیت نے خبردار کردیا

23 مئی, 2026 10:45

دودھ پتی چائے اگرچہ پاکستان اور برصغیر میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی چائے ہے، لیکن ماہرین صحت کے مطابق اس کا زیادہ استعمال جسم پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔

ماہر غذائیت حنا انیس نے بتایا کہ چائے کے فوائد اور نقصانات اس کی تیاری پر منحصر ہوتے ہیں، خاص طور پر اس میں استعمال ہونے والی پتی، دودھ اور چینی کی مقدار اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ان کے مطابق دن میں تین سے چار کپ سے زیادہ چائے پینا صحت کیلئے مناسب نہیں۔ زیادہ دودھ، زیادہ چینی اور سخت پتی والی چائے معدے اور جسمانی صحت کیلئے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

ماہر غذائیت نے خبردار کیا کہ دودھ پتی چائے میں زیادہ چینی خون میں شوگر کی سطح بڑھا سکتی ہے، جبکہ بعض افراد میں یہ بدہضمی، پیٹ پھولنے اور معدے کی تکلیف کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر صحت کیلئے ہلکی چائے، کالی چائے یا سبز چائے کا استعمال زیادہ مفید ہے۔ ادرک، الائچی، دار چینی، لونگ اور سونف جیسے قدرتی اجزاء شامل کرنے سے چائے زیادہ صحت بخش بنائی جا سکتی ہے۔

حنا انیس کے مطابق سونے سے چند گھنٹے پہلے چائے پینے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ کیفین نیند کو متاثر کرتی ہے۔ خاص طور پر رات کے وقت دودھ پتی چائے کی عادت نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چائے کے ساتھ سگریٹ نوشی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے اور یہ جسم میں پانی کی کمی اور دیگر مسائل کا باعث بنتی ہے۔

ماہرین کے مطابق چائے کا مکمل طور پر چھوڑنا ضروری نہیں، لیکن اعتدال کے ساتھ اس کا استعمال اور پانی کی مقدار بڑھانا صحت کیلئے بہتر ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔