امریکہ ایران سے سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہے، مگر پہلے انہیں آبنائے ہرمز کھولنا ہوگا، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ ایران کو سنجیدہ مذاکرات کیلئے پہلے آبنائے ہرمز کھولنا ہوگا، جس کے بعد دیگر امور اور مرحلہ وار حتمی معاہدے پر بات چیت آگے بڑھائی جائے گی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ اس کے ایٹمی پروگرام پر سنجیدہ بات چیت کے لیے مکمل تیار ہے، تاہم اس کے لیے ایران کو سب سے پہلے آبنائے ہرمز کو کھولنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی ہیکرز نے فلاحی تنظیم کی آڑ میں سی آئی اے اور موساد کے جاسوسی نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا
انہوں نے واضح کیا کہ امریکی انتظامیہ 72 گھنٹے کے اندر کوئی جوہری معاہدہ نہیں کر سکتی۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد ہی باقی ماندہ امور پر مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا، جس میں ایٹمی پروگرام اور افزودہ یورینیم پر سنجیدہ بات چیت شامل ہوگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کے ساتھ حتمی معاہدہ یکمشت نہیں بلکہ مرحلہ وار طے ہوگا، کیونکہ تکنیکی امور کو حتمی شکل دینے میں وقت لگے گا، تاہم اس عمل میں برسوں نہیں لگیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










