پیر، 25-مئی،2026
پیر 1447/12/08هـ (25-05-2026م)

بلڈ شوگر متوازن رکھنے کیلئے رات کے کھانے میں کن غذاؤں کا استعمال مفید ہے؟ ماہرین کا اہم مشورہ

25 مئی, 2026 08:54

ماہرینِ غذائیت نے کہا ہے کہ رات کے کھانے میں مناسب اور متوازن غذاؤں کا انتخاب بلڈ شوگر کو قابو میں رکھنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق فائبر، پروٹین اور صحت مند چکنائی والی غذائیں خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، اسپراگس اور دیگر کم نشاستہ والی غذائیں فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے شوگر آہستہ آہستہ جذب ہوتی ہے اور بلڈ شوگر اچانک نہیں بڑھتی۔

ماہرین نے سالمَن، ٹونا اور دیگر چکنائی والی مچھلیوں کو بھی مفید قرار دیا ہے کیونکہ ان میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور پروٹین موجود ہوتے ہیں، جو انسولین کی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایووکاڈو، بادام اور دیگر گریاں بھی بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں معاون سمجھی جاتی ہیں۔ ان غذاؤں میں فائبر، صحت مند چکنائی اور اہم معدنیات موجود ہوتے ہیں جو ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتے ہیں۔

ماہرین نے زیتون کے خالص تیل کے استعمال کو بھی فائدہ مند قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق اس میں موجود صحت مند چکنائیاں اور اینٹی آکسیڈنٹس کاربوہائیڈریٹس کے ہاضمے کو سست کرتے ہیں، جس سے شوگر کی سطح متوازن رہتی ہے۔

غذائی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ صرف مخصوص غذاؤں پر انحصار کرنے کے بجائے متوازن غذا، مناسب مقدار میں کھانا اور رات کے کھانے کے بعد ہلکی چہل قدمی بھی بلڈ شوگر کو بہتر انداز میں کنٹرول رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔