حزب اللہ کے ڈرونز کا خوف، اسرائیلی فوجیوں نے گاڑیوں پر مچھلی پکڑنے کے جال ڈال دیئے

لبنان پر حملے کے دوران حزب اللہ کے ڈرون حملوں سے بچنے کے لیے اسرائیلی فوجیوں نے اپنی گاڑیوں پر مچھلی پکڑنے والے جالوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
اسرائیلی دفاعی افواج کے اہلکار جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ڈرون حملوں سے اپنی فوجی گاڑیوں کو بچانے کے لیے ان پر مچھلی پکڑنے والے جال اور تاروں کی جالیوں کا استعمال کر رہے ہیں۔
ایک اسرائیلی فوجی نے اس عارضی دفاع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈرون مجھ پر حملہ کرے گا تو میں مروں گا نہیں بلکہ صرف زخمی ہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ نے اسرائیل سے زیادہ میزائل فائر کیے، دونوں ممالک میں تناؤ
اسرائیلی فوج نے باقاعدہ طور پر ایک لاکھ اٹھاون ہزار مربع میٹر وائر میش نیٹ یعنی تاروں کا جالی دار نیٹ ورک فوجیوں میں تقسیم کیا ہے، جو بیس فٹ بال گراؤنڈز کے برابر ہے، جبکہ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار مربع میٹر کے مزید آرڈرز دیے گئے ہیں۔
اس کے باوجود بہت سے فوجیوں کو حفاظتی خیمے خود خریدنے پڑ رہے ہیں یا وہ عام شہریوں سے عطیات مانگنے پر مجبور ہیں۔
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے کے دوران حزب اللہ کے ڈرون حملوں نے اسرائیلی فوج کی پیش قدمی کو تقریباً اسی فیصد تک سست کر دیا ہے، جس کی وجہ سے اسرائیلی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا ہے اور فوجیوں میں خوف پھیلا ہوا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











