پیر، 25-مئی،2026
پیر 1447/12/08هـ (25-05-2026م)

امدادی بحری بیڑے پر اسرائیلی فوجیوں کا خاتون کارکن سے جنسی ہراسانی اور تشدد کا انکشاف

25 مئی, 2026 12:52

غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بین الاقوامی بحری بیڑے پر سوار خاتون سماجی کارکن مریم ہجال نے حراست کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے جنسی ہراساں اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ہولناک انکشافات کیے ہیں۔

عالمی سمندر میں غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے بحری بیڑے پر اسرائیلی فورسز کے حملے کے بعد حراست میں لی جانے والی خاتون سماجی کارکن مریم ہجال نے دورانِ حراست خود پر ہونے والے مظالم کی بیتے ہوئے واقعات بیان کر دیئے۔

مریم ہجال نے بتایا کہ انہیں اسرائیلی بحری جہاز پر موجود ایک سیاہ کنٹینر کے اندر لے جایا گیا، جہاں تین اسرائیلی فوجیوں نے انہیں بدترین جنسی ہراساں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل سے ملک بدری کے بعد غزہ امدادی فلوٹیلا کے کارکنوں کا پہلا گروپ ترکیہ پہنچ گیا

خاتون کارکن کے مطابق ایک فوجی نے ان کے جسم کو چھوا اور منع کرنے پر ان کے سر پر زور دار تھپڑ مارے گئے جبکہ یہ غیراخلاقی سلوک مسلسل جاری رہا۔

مریم ہجال نے مزید انکشاف کیا کہ ان کے دیگر مرد ساتھیوں کو بھی زمین پر الٹا لیٹنے پر مجبور کیا گیا اور ان کے کپڑے اتار کر ان کی تذلیل کی گئی۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی رپورٹ، نیویارک ٹائمز کی تحقیقات اور فلسطینی قیدیوں کے بیانات پہلے ہی غزہ اور حراستی مراکز میں اسرائیلی فوج کی جانب سے منظم جنسی تشدد کی تصدیق کر چکے ہیں اور اب یہ سلسلہ عالمی سمندر تک پھیل گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔