پیر، 25-مئی،2026
پیر 1447/12/08هـ (25-05-2026م)

سعودی عرب میں روزگار کے خواہشمند افراد کے لیے اہم ہدایات

25 مئی, 2026 13:11

سعودی عرب میں باعزت روزگار حاصل کرنے اور محفوظ مستقبل بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے اہم ہدایات جاری کی ہیں جن پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

لاکھوں پاکستانی اس وقت بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں اور ان کی جانب سے بھیجا جانے والا زرِ مبادلہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں سب سے زیادہ پاکستانی روزگار کے لیے جاتے ہیں اور آج بھی بڑی تعداد وہاں جانے کی خواہش رکھتی ہے۔


حکام نے ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے اور وہاں جانے کے خواہشمند افراد اپنی حفاظت اور بہتر مستقبل کے لیے درج ذیل اصولوں پر عمل کریں۔

سب سے پہلے ہر شخص اپنا رہائشی اجازت نامہ ہمیشہ اپنے پاس رکھے اور اس کی مدت ختم ہونے سے پہلے اس کی تجدید کروائے۔

پاکستانی سفارتخانے یا قونصل خانے کا ہنگامی رابطہ نمبر محفوظ رکھنا بھی ضروری ہے تاکہ کسی بھی مشکل صورتحال میں فوری مدد حاصل کی جا سکے۔

ملک چھوڑنے سے قبل تمام ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جائے اور واجبات یا حسابات کا تصفیہ یقینی بنایا جائے۔

اختتامی مراعات کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے اور ماہانہ آمدنی کی تفصیلات محفوظ رکھی جائیں۔

عوامی مقامات پر شائستگی اور مناسب لباس کا خیال رکھا جائے جبکہ مقدس مقامات اور مذہبی اصولوں کا احترام لازمی ہے۔


ماہانہ تنخواہ کی رسیدیں اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات محفوظ رکھنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی وقت ضرورت پڑنے پر استعمال کی جا سکیں۔

حکام نے مزید ہدایت کی ہے کہ رقم وطن بھیجنے کے لیے صرف قانونی اور مستند ذرائع استعمال کیے جائیں۔

اس کے علاوہ ہنگامی حالات کے لیے ماہانہ آمدنی کا کچھ حصہ بچا کر رکھنا، ملازمت کے معاہدے کی کاپی محفوظ رکھنا اور کام کے دوران حفاظتی سامان کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بیورو نے کہا ہے کہ ان ہدایات پر عمل کرنے سے نہ صرف بیرون ملک روزگار محفوظ ہوگا بلکہ کسی بھی قانونی یا ذاتی مسئلے سے بچاؤ بھی ممکن ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔