جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

مودی حکومت غزہ میں نسل کشی میں اسرائیل کی معاونت کر رہی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

31 جولائی, 2026 12:46

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی مودی حکومت اسرائیل کو اسلحہ اور پرزے فراہم کر کے غزہ میں نسل کشی میں معاونت کر رہی ہے۔

عالمی حقوقِ انسانی کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی مودی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کی مستقلاً معاونت کر رہی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت اسرائیل کو مسلسل بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور فوجی پرزے فراہم کر رہی ہے، جو فلسطینیوں کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر کا بورڈ آف پیس کے تحت غزہ میں حماس کے ہتھیار ڈالنے اور اسرائیلی انخلا کے معاہدے کا اعلان

رپورٹ کے تفصیلی حقائق سے معلوم ہوتا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے 30 نومبر 2025 کے درمیانی عرصے میں بھارت سے اسرائیل کو ہتھیاروں اور ملٹری سامان کی 2 ہزار 596 کھیپ بھیجی گئیں۔ اس دوران بھارتی کمپنیوں نے اسرائیلی افواج کو ہتھیاروں کے 3 لاکھ 90 ہزار 516 پرزے فراہم کیے۔

اس کے علاوہ بھارت کی جانب سے اسرائیل کو دھماکا خیز اسلحے کے 5 لاکھ 64 ہزار 970 اجزا اور فوجی گاڑیوں کے 298 پرزے فراہم کیے گئے۔

بھارت سے بھیجے جانے والے اس ملٹری سامان میں مشین گن کے پرزے، توپ خانے کے گولے، ڈرون کے وارہیڈز اور بکتر بند گاڑیوں کے مختلف اہم اجزا شامل ہیں، جن کی مدد سے اسرائیلی فوج فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔