جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

دمیاط بندرگاہ پر ڈرون حملے میں ایران ملوث نہیں، مصری وزیر اطلاعات

31 جولائی, 2026 11:09

مصر کے وزیر اطلاعات نے دمیاط بندرگاہ پر جہازوں پر ڈرون حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے تمام دعوؤں کی تردید کر دی ہے۔

مصر کے وزیر اطلاعات نے ان خبروں کی سخت تردید کی ہے، جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مصری حکومت دمیاط کی بندرگاہ پر 2 بحری جہازوں پر ہونے والے ڈرون حملے میں ایران کو ملوث سمجھتی ہے۔

مصری وزیر نے ان امریکی صحافتی دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مصر کی جانب سے ایسا کوئی مؤقف اختیار نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ نے مصر کے جہازوں پر حملے کو اسرائیلی سازش قرار دے دیا

یہ واقعہ اس لحاظ سے انتہائی اہم سمجھا جا رہا تھا کیونکہ اسرائیل اور ایران کی جاری کشیدگی کے دوران یہ پہلا موقع تھا کہ مصری سرزمین پر اس نوعیت کا کوئی واقعہ پیش آیا۔

دمیاط کی بندرگاہ بحیرہ روم میں مائع قدرتی گیس اور گیس کی ترسیل کا ایک انتہائی اہم عالمی مرکز ہے، جس کی وجہ سے اس واقعے پر دنیا بھر کی نظریں لگی ہوئی تھیں۔

مصری حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اس ڈرون حملے کی ذمہ داری کسی بھی فریق نے قبول نہیں کی ہے۔

ایران کے اس حملے میں ملوث نہ ہونے کے مصری بیان کے بعد عالمی منڈیوں میں تیل اور گیس کی قیمتوں اور خلیجی ریاستوں میں کشیدگی کے حوالے سے خدشات میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔