ایرانی وزیر خارجہ نے مصر کے جہازوں پر حملے کو اسرائیلی سازش قرار دے دیا

ایرانی وزیر خارجہ نے مصر کو خطے کا اہم ترین دوست قرار دیتے ہوئے اسرائیلی سازشوں سے ہوشیار رہنے اور مسلم اتحاد پر زور دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مصر کے جہازوں پر ہونے والے ڈرون اٹیک کے تناظر میں سوشل میڈیا ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ مصر خطے کا ایک انتہائی اہم دوست اور شراکت دار ملک ہے اور اس کی سلامتی و تحفظ سب سے بڑھ کر ہے۔
یہ بھی پڑھین : ہمارا کوئی ایف 35 یا دیگر طیارہ تباہ نہیں ہوا، امریکی فوج نے ایرانی دعوؤں کی تردید کردی
انہوں نے کہا کہ خطے کے موجودہ حالات میں اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ تمام فریقین اسرائیلی سازشوں اور نقلی کارروائیوں سے مکمل طور پر ہوشیار رہیں، جو علاقائی امن کو تباہ کرنے کے لیے تیار کی جاتی ہیں۔
انہون نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ خطے میں درپیش تمام خطرات مشترکہ اور واضح ہیں، اور مخالفین کو سب سے زیادہ خوف اسلامی بھائی چارے اور اتحاد سے ہے۔ اس لیے خطے کے تمام ممالک کو باہمی یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا تاکہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












