ہمارا کوئی ایف 35 یا دیگر طیارہ تباہ نہیں ہوا، امریکی فوج نے ایرانی دعوؤں کی تردید کردی

سینٹ کام نے پاسداران انقلاب کے تمام دعوؤں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ایف 35 طیارے کو نقصان نہیں پہنچا اور بحری ناکہ بندی مکمل طور پر قائم ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی سرکاری میڈیا اور پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کی جانب سے کیے جانے والے تمام عسکری دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
سینٹ کام نے واضح کیا ہے کہ امریکی بحری ناکہ بندی مکمل طور پر نافذ العمل ہے اور کسی بھی ایرانی حملے میں امریکی طیاروں کو نقصان نہیں پہنچا۔
سینٹ کام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کو اگر کوئی خطر لاحق ہے تو وہ صرف اور صرف پاسداران انقلاب کی غیر قانونی سرگرمیوں اور حملوں کی وجہ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاسداران انقلاب کا اردن کے الأزرق ایئر بیس پر حملے میں 3 امریکی ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکی عسکری حکام نے ایرانی دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کسی بھی ایف 35 یا کسی دوسرے جنگی طیارے کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایم ٹی نورا نامی تجارتی جہاز سے متعلق ایرانی دعوے کو بھی بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ اس جہاز نے امریکی ناکہ بندی نہیں توڑی ہے۔
سینٹ کام کے مطابق اس وقت خطے میں 20 سے زائد جنگی جہاز، سینکڑوں جدید طیارے اور ہزاروں عسکری اہلکار بحری ناکہ بندی پر مامور ہیں اور یہ ناکہ بندی مکمل طور پر سختی سے نافذ کی جا چکی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










