بھارتی شائقین اخلاقی طور پر دیوالیہ ہو گئے، ٹریوس ہیڈ کی فیملی پر سوشل میڈیا پر ذاتی حملے

ویرات کوہلی اور ٹریوس ہیڈ کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے بعد بھارتی صارفین نے سوشل میڈیا پر آسٹریلوی بلے باز کی فیملی پر ذاتی حملے شروع کر دیے ہیں۔
رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور آسٹریلوی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ کے درمیان ہونے والی گرما گرمی نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ شائقین اخلاقی حدود پار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ٹریوس ہیڈ کی فیملی اور ان کے دوستوں کے پیچھے پڑ گئے ہیں اور ان پر شدید ذاتی حملے کیے جا رہے ہیں۔ ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی صارفین انہیں اور ان کے قریبی دوستوں کو آن لائن نشانہ بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی مانگ میں اچانک بڑا اضافہ
واضح رہے کہ اس سے قبل کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے دوران بھی بھارتی شائقین نے ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور بیٹی کو غیر اخلاقی اور شرمناک دھمکیاں دی تھیں۔
اس تنازع کا آغاز گزشتہ میچ میں اس وقت ہوا، جب ٹریوس ہیڈ آؤٹ ہوئے تو ویرات کوہلی نے انتہائی ناگوار انداز میں جشن منایا، تاہم ٹریوس ہیڈ نے اس پر صبر کا مظاہرہ کیا۔
بعد ازاں جب ویرات کوہلی صرف پندرہ رنز بنا کر ثاقب حسین کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو ٹریوس ہیڈ نے بھی بھرپور جشن منایا، جس کا ویرات کوہلی نے اتنا برا منایا کہ میچ کے اختتام پر ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ تک نہیں ملایا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












