ایران، عراق اور کویت سمیت خلیجی بحری راستوں پر جی پی ایس سگنلز جام

ایران، عراق اور کویت سمیت خلیج کے اہم بحری راستوں پر شدید جی پی ایس جیمنگ کے باعث الیکٹرانک جنگ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایران، عراق، کویت، متحدہ عرب امارات اور شمالی خلیج کے اہم تجارتی اور بحری راستوں پر نیویگیشن سیٹلائٹس اور جی پی ایس سگنلز کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے اور وہاں سگنل بالکل غائب ہو چکے ہیں۔
بحری ٹریکنگ سروسز کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ مانیٹرز کی رپورٹ کے مطابق سگنلز کی اس بندش نے ایک منظم اور شدید خلل کی نشاندہی کی ہے، جو کہ خطے میں الیکٹرانک وارفیئر یعنی الیکٹرانک جنگ کی فعال تیاریوں کا واضح ثبوت ہے۔
اس جیمنگ کے لیے مخصوص ریڈ زونز قائم کیے گئے ہیں، جن کا نشانہ مغربی ایران کے وہ علاقے ہیں، جہاں پاسدارانِ انقلاب اور قدس فورس کی میزائل بیسز موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں مستقل فیس کا نظام لاگو کرنے کیلئے مذاکرات
اس کے علاوہ عراق میں بصرہ اور بغداد کی فضائی دفاعی پٹیاں، کویت اور شمالی خلیج فارس کے پانی جہاں سے تیل کے ٹینکر گزرتے ہیں، اور متحدہ عرب امارات و عمان کے سرحدی علاقے جو آبنائے ہرمز کا داخلی راستہ ہیں، اس جیمنگ کی زد میں ہیں۔
جی پی ایس سگنلز کی اس بندش سے تجارتی جہاز راستے بھٹک رہے ہیں، فضائی ٹریفک کو متبادل نظام استعمال کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ٹیلی کام اور بینکنگ کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق جی پی ایس کو جام کرنے کا مقصد دشمن کو اندھا اور کنفیوز کرنا ہے تاکہ وہ فوجی کارروائی یا دفاعی گرڈ کو مربوط نہ کر سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










