کابل میں بڑا حملہ، طالبان کے سکیورٹی اور انٹیلیجنس نیٹ ورک سے وابستہ معتدد اہم کمانڈرز ہلاک

کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بڑا حملہ کر کے طالبان کے سکیورٹی اور انٹیلیجنس نیٹ ورک سے وابستہ کئی اہم کمانڈرز کو ہلاک کر دیا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک حملے کے دوران طالبان کے سکیورٹی اور انٹیلیجنس نیٹ ورکس سے وابستہ متعدد اہم کمانڈرز کو ہلاک کر دیا ہے۔
افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ابتدائی بیانات میں طالبان حکام نے اس حملے کا الزام افغانستان میں سرگرم طالبان مخالف مسلح گروہوں اور نیشنل ریزسٹنس فرنٹ سے وابستہ عناصر پر عائد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یورپی قونصل خانوں پر طالبان کا کنٹرول یورپی ممالک کی سکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ ہوگا، افغان سفیر
دوسری جانب کچھ مقامی ذرائع اس حملے کو طالبان کے سکیورٹی اور انٹیلیجنس حلقوں کے اندرونی اختلافات اور باہمی دشمنی کا نتیجہ بھی قرار دے رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے، جب طالبان کمانڈرز، انٹیلیجنس حکام اور حال ہی میں پاک افغان سرحد پر ہونے والی جھڑپوں سے وابستہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں تیزی دیکھی گئی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ چند ماہ کے دوران افغانستان کے مختلف حصوں میں تقاریب اور شادیوں کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے طالبان ارکان کو زہر دے کر مارنے کے الگ الگ واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











