منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

تلسی گبارڈ کا استعفیٰ ایران کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کی مخالفت پر تھا، امریکی میزبان

26 مئی, 2026 14:11

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تلسی گبارڈ کا ڈائریکٹر قومی انٹیلیجنس کے عہدے سے استعفیٰ ایران کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کے ٹرمپ کے منصوبوں کی مخالفت کے باعث تھا۔

امریکی میڈیا نیٹ ورک کے میزبان سینک یوگر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس تلسی گبارڈ کا دیا گیا استعفیٰ ان کے شوہر کے کینسر کی بیماری کی وجہ سے نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کی اصل وجہ یہ تھی کہ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ شروع کرنے کے خفیہ منصوبوں کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا تھا۔

میزبان کے مطابق تلسی گبارڈ نے اس موقع پر ایک بالکل درست اور اصولی فیصلہ کیا ہے، جس کی وجہ سے انٹیلیجنس اور سیاسی حلقوں میں ان کی ساکھ اور عزت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی یورینیم امریکہ منتقل کر کے تباہ کرنا چاہتا ہوں، صدر ٹرمپ

رپورٹ کے مطابق یہ واشنگٹن کی انٹیلیجنس انتظامیہ میں اپنی نوعیت کا پہلا استعفیٰ نہیں تھا بلکہ اس سے قبل امریکی قومی انسدادِ دہشت گردی سینٹر کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ، جو کہ تلسی گبارڈ کے ماتحت کام کر رہے تھے، انہوں نے بھی بالکل اسی طرز پر اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔

جو کینٹ نے فروری 2026 میں ایران پر ہونے والے امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے فوراً بعد احتجاجاً اپنے عہدے سے جدائی اختیار کر لی تھی۔

ان مسلسل استعفوں سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ امریکی انٹیلیجنس کے اعلیٰ حکام ٹرمپ انتظامیہ کی ایران کے خلاف جنگی پالیسیوں سے شدید نالاں ہیں اور خطے میں کسی نئے فوجی تنازع کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔