بدھ، 27-مئی،2026
بدھ 1447/12/10هـ (27-05-2026م)

ایرانی صدر کا جنگ کے خاتمے کیلئے باوقار فریم ورک پر آمادگی کا اظہار

27 مئی, 2026 09:49

ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی صورتحال اور جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران جنگ کے خاتمے کیلئے ایک باوقار فریم ورک تک پہنچنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے مذاکرات کے راستے پر اپنے خلوص اور عزم کو پہلے بھی ثابت کیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ دوسرا فریق بھی اپنی سنجیدگی اور آمادگی کا اظہار کرے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران اسلامی ممالک کی طرف برادرانہ ہاتھ بڑھاتا ہے اور اپنی قومی خودمختاری کے تحفظ کے معاملے پر کسی قسم کی نرمی یا ہچکچاہٹ نہیں رکھتا۔

دوسری جانب قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ایران کے معاملے میں ثالثی اور تعمیری کردار جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور فریقین کے درمیان مذاکرات کے فروغ کی حمایت کرتا ہے۔

خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ رابطہ سفارتی سطح پر اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔