ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت دونوں میچز جولائی اور اگست میں کھیلے جائیں گے۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے جولائی کے مہینے میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والے یہ دونوں ٹیسٹ میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں منعقد کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا کروایا ہوا ایران امریکہ معاہدہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط کے باعث ٹوٹ گیا، منیر اکرم
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جولائی تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا، جو کہ ایک تاریخی موقع ہوگا کیونکہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں پہلی بار کوئی بین الاقوامی ٹیسٹ میچ منعقد ہونے جا رہا ہے۔
اس کے بعد سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 2 سے 6 اگست تک کوئنز پارک اوول کے تاریخی میدان میں کھیلا جائے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












