جمعرات، 28-مئی،2026
جمعرات 1447/12/11هـ (28-05-2026م)

مکہ مکرمہ میں حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 10 افراد گرفتار، بھاری جرمانے عائد

28 مئی, 2026 09:21

سعودی وزارت داخلہ نے مکہ مکرمہ میں حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور بغیر پرمٹ کے مقدس مقامات میں داخل ہونے کی کوشش پر 10 افراد کو گرفتار کر کے بھاری جرمانے عائد کر دیئے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مکہ مکرمہ میں حج ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

حکام کے مطابق حج پرمٹ کے بغیر مشاعر مقدسہ یعنی حج کے مخصوص مقامات میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 34 افراد کو روکا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی فارمولا مسترد، اسرائیل سے تعلقات آزاد فلسطینی ریاست سے مشروط ہیں، سعودی عرب

سعودی وزارت داخلہ نے ان تمام 34 افراد پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 20 ہزار ریال فی کس کے حساب سے بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے نظام اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن پر ایک لاکھ ریال فی کس جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ان تمام افراد کو قید کی سزا کاٹنی ہوگی اور سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں لازمی طور پر ملک بدر کر دیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔