ایران کی امریکہ کیخلاف جوابی کارروائی، کئی خودکش ڈرونز اور میزائل داغ دیئے

ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ بندر عباس پر امریکی حملوں کے جواب میں اسی مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں یہ حملے کیئے گئے۔
ایران اور امریکہ کے مابین بندر عباس اور خلیجی حدود میں نئے فضائی حملوں کا تبادلہ ہوا ہے جس کے بعد کویت نے بھی اپنے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کی تصدیق کی ہے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان گزشتہ ماہ قائم ہونے والی نازک جنگ بندی اس وقت شدید خطرے میں پڑ گئی، جب دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے خلاف نئے فضائی اور میزائل حملے کیے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پر تین دن میں دوسرا امریکی حملہ، بندر عباس میں فوجی تنصیب اور ڈرونز نشانہ
ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکہ کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی فضائی اڈے پر جوابی میزائل داغے گئے ہیں، جہاں سے یہ حملہ شروع ہوا تھا، اور انتباہ دیا کہ کسی بھی اگلی جارحیت کا اس سے بھی زیادہ فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
کویت کی فوج نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے میزائل اور ڈرون خطرات کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے، جس کی وجہ سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم کویت نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ میزائل کہاں سے آ رہے تھے۔
اس سے قبل تسنیم نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی تھی کہ ایک امریکی آئل ٹینکر اپنا رڈار بند کر کے غیر قانونی طور پر آبنائے ہرمز پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جسے ایرانی بحریہ نے فائرنگ کر کے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











