امریکہ نے ایران کے بحری بیڑے اور تیل پر نئی پابندیاں لگا دیں

امریکی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے معاشی غیظ و غضب کی پالیسی کے تحت ایرانی حکومت کے خفیہ بحری بیڑے اور غیر قانونی تیل کے نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے معاشی غیظ و غضب کی مہم کے تحت ایرانی حکومت کے خفیہ بحری بیڑے اور غیر قانونی تیل کی تجارت کرنے والے نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران معاہدہ دو مراحل پر مشتمل ہوگا، پاکستان بطور گواہ دستخط کرے گا، عرب میڈیا
انہوں نے بتایا کہ آج عائد کی جانے والی ان سخت پابندیوں کا مقصد اس اربوں ڈالر کی آمدنی کو روکنا ہے، جو اسلامی انقلابی گارڈ کور، ان کی حامی فورسز اور خطے میں امریکی شراکت داروں پر ہونے والے حملوں کے لیے فنڈز فراہم کرتی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے دنیا بھر کی کمپنیوں اور اداروں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ کوئی بھی ادارہ یا ملک جو ایرانی تیل کی تجارت میں شامل ہوگا، اسے امریکہ کی جانب سے انتہائی سنگین معاشی پابندیوں کے خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










