امریکہ ایران معاہدہ دو مراحل پر مشتمل ہوگا، پاکستان بطور گواہ دستخط کرے گا، عرب میڈیا

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان ہونے والا ممکنہ معاہدہ دو مراحل پر مشتمل ہوگا، جس کے پہلے مرحلے میں پاکستان بطور گواہ دستخط کرے گا۔
سفارتی ذرائع نے العربیہ اور الحدث کو بتایا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان طے پانے والا معاہدہ دو اہم مراحل پر مشتمل ہوگا۔
معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے اور پاکستان اس دستخطی عمل کا باقاعدہ گواہ بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں 60 دن کی توسیع کا معاہدہ طے ہوگیا، امریکی ذرائع کا دعویٰ
دوسری جانب نیوز ویب سائٹ ایکسیوس نے حکام کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور ایران ایک معاہدے پر پہنچ تو گئے ہیں، لیکن اسے اب بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حتمی منظوری کی ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت ابتدائی ساٹھ دنوں کے دوران مذاکرات کا سب سے پہلا اور اہم نکتہ ایٹمی معاملہ ہوگا اور معاہدے پر عمل درآمد کی مدت کے دوران ایران کی بحری ناکہ بندی مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











