خوشخبری؛ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد ایک اور بڑا اعلان ہو گیا

Transport Fare Cut Announced
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔
پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے سے سامان کی ترسیل کے اخراجات میں کمی آنے کی توقع ہے، جس کا فائدہ بالآخر عام صارفین تک بھی پہنچ سکتا ہے۔
پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی شیر علی چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ایندھن سستا ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ شعبہ بھی عوام کو ریلیف دینے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا جائے گا۔ کرایوں میں کمی سے تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری طبقے کو سامان کی نقل و حمل پر کم لاگت برداشت کرنا پڑے گی۔ اس کے نتیجے میں مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
حاجی شیر علی چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جب ایندھن کی قیمتوں میں کمی آتی ہے تو اس کا فائدہ عوام تک منتقل کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔ اسی مقصد کے تحت ایسوسی ایشن نے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












